ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ممبئی:حادثے کاشکارپون ہنس ہیلی کاپٹر کے وائس ڈیٹا ریکارڈر کا پتہ چلا

ممبئی:حادثے کاشکارپون ہنس ہیلی کاپٹر کے وائس ڈیٹا ریکارڈر کا پتہ چلا

Mon, 15 Jan 2018 00:10:04    S.O. News Service

ممبئی،14؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)حادثے میں تباہ پون ہنس ہیلی کاپٹر کا وائس ڈیٹا ریکارڈر (بلیک باکس)کا پتہ چل گیا ہے۔حالانکہ ہیلی کاپٹر کے ملبوں کو برآمد کرنے کا کام جاری ہے۔اس دوران بحریہ نے لاپتہ عملے کے ارکان کا پتہ لگانے کے لئے اپنے تلاشی مہم تیز کردی ہے۔ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے ایک ترجمان نے بتایاکہ او این جی سی کے لاپتہ ڈرائیور ارکان کی تلاش ان کی برآمدگی تک جاری رہے گی۔ہوائی جہاز وائس ڈیٹا ریکارڈ (وی ڈی آر ) برآمد ہوا ہے اور ملبے کی تلاش جاری ہے۔یہ ہیلی کاپٹر ہفتہ کو ممبئی کے ساحل پر گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ہیلی کاپٹر میں 7افراد سوار تھے۔ان میں 5 او این جی سی کے افسر اور دو پائلٹ تھے۔بحریہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس کی تلاشی مہم کے لئے بڑی ٹیم لگائی گئی ہے ترجمان نے کہا کہ کاروار سے تلاشی مہم میں مدد کے لئے بحریہ جہازروانہ ہو چکا ہے۔


Share: